معروف اداکارہ کو ن لیگ میں اہم عہدہ دے دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے معروف اداکارہ سلومی رانا کو مسلم لیگ (ن) لاہور کلچرل ونگ کاصدر مقرر کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے اداکارہ سلومی رانا کو کلچرل ونگ لاہور کے عہدے پر نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا ۔سلومی رانا نے عہدے کیلئے نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ اپنے قائد نواز شریف کے شایان شان استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close