معروف بھارتی اداکارہ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ پرینیتی چوپڑہ کے دلہا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے خاندان کی جانب سے جاری کارڈ کے مطابق شادی کا ریسپشن 30 ستمبر کو چندی گڑھ کے 5 اسٹار ہوٹل میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جبکہ شادی 23 اور24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور میں ہو گی۔ شادی میں بھارت کے مشہور سیاستدانوں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اسٹارز کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close