حریم شاہ کا اپنے فالورز کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے فالورز کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے جا ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں نے سڑکیں بلاک کررکھی ہیں اس دوران بلوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لوگوں کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close