شہزاد اکبر کی تلاش میں حریم شاہ لندن پہنچ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی تلاش میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ لندن پہنچ گئیں۔ لندن میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی، اب خود لندن آ کر چھپ گئے ہیں۔ روز نامہ جنگ کے مطابق  حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر بھگوڑے ہیں، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پر وہ یہاں آکر رہ رہے ہیں۔

حریم شاہ نے شہزاد اکبر پر بے شمار دولت و جائیداد بنا کر چھپا کر رکھنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی گئیں پراپرٹیز ہیں جن میں اب وہ رہ رہے ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چاہ رہے تھے، ایک مرتبہ مل جائیں تو انہیں چھوڑوں گی نہیں، شہزاد اکبر اتنا ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close