17سال کی عمر میں آڈیشن دینے گئی اور پروڈیوسر سے محبت ہو گئی، معروف اداکارہ سارہ عمیر کی دلچسپ پریم کہانی سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) اداکارہ سارہ عمیر نے کہا ہے کہ اداکاری کے شوق میں جب وہ آڈیشن دینے گئی تو انہیں پہلی ہی نظر میں پروڈیوسر سے پیار ہوگیا، جن سے بعد میں شادی کرلی۔سارہ عمیر گزشتہ آٹھ برس سے شوبز سے دور ہیں نے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا تھا، اس لیے شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے لیے گھرداری سیکھی،

انہوں نے تمام چیزیں سیکھنے کے بعد جیسے ہی شوبز میں واپسی کا ارادہ کیا تو وہ امید سے ہوگئیں اور انہوں نے اداکاری کو عارضی طور پر خیرباد کہا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ 17 برس کی عمر میں اپنا پہلا آڈیشن دینے کے لیے گئیں تو پروڈیوسر محسن طلعت کو دل دے بیٹھیں دونوں نے پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا۔

close