تصویر میں موجود لڑکی پاکستان کی کونسی خوبصورت اداکارہ ہیں؟ اس حُلیے کی وجہ کیا بنی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے منفرد روپ اپنا لیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اداکارہ کے نئے پروجیکٹ کی پہلی جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکارہ سونیا حسین کو اس نئے لُک میں پہچانناخاصا مشکل ہے کیوں کہ نازک اندام حسینہ، سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وہ ایک ڈرامہ سیریل”سراب” میں نفسیاتی طور پر الجھی ہوئی لڑکی کا کردار “حورین” بھی بخوبی انداز میں ادا کر چکی ہیں جس میں اُن کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں لڑکے جیسا روپ دھارے چھوٹے چھوٹے بالوں اور سیاہ رنگ کے شرٹ پتلون میں دیکھا جا سکتا ہے،سونیا حسین نے بالوں کو لڑکوں سنہرہ رنگ کر رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں سگریٹ بھی تھامی ہوئی ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “نشے کے عادی افراد بھی انسان ہوتے ہیں، میرے نئے کردار “مرشد” سے ملیے، یہ میرے نئے پروجیکٹ کے لیے نیا لُک ہے۔”اداکارہ کا اپنے نئے ڈرامے سے متعلق لکھنا ہے کہ “سراب میں حورین کا کردار ادا کرنے کے بعد “مرشد” ایک اور کردار ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔”سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس نئے روپ کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کی صلاحیتوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close