کرکٹ سٹارز کے بعد شوبز ستارے بھی محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے

لاہور(آئی این پی)محکمہ ایکسائزکی جانب سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کی خلاف جاری آپریشن جاری ہے ، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کرکٹ سٹارز کے بعد شوبز ستارے بھی محکمہ ایکسائز کے نادہندہ ہیں۔لبرٹی چوک لاہورپرمحکمہ ایکسائزکی جانب سے آپریشن کے دوران ایکسائز افسران نے معروف مزاحیہ اداکارافتخار ٹھاکر کی گاڑی روک کر چیک کی تووہ بھی محکمہ کے نادہندہ نکلے۔

افتخار ٹھاکر نے 54 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا جو موقع پرادا کردیا۔افتخار ٹھاکرنے ایکسائز ڈائریکٹرمحمد آصف کو بتایاکہ میریگھردو مزیدگاڑیاں موجود ہیں ،ان کا ٹوکن ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔ڈائریکٹر ایکسایز لاہور محمد آصف نے مزید کہا کہ اداکار افتخار ٹھاکر نے شہریوں کو برقت ٹیکس ادائیگی کی تلقین کی اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف آپریشن پر محکمہ ایکسائز کہ کاوشوں کو سراہا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close