معروف ٹی وی اداکارہ کے وکیل شوہر کو نامعلوم افراد لے گئے، دعویٰ

کراچی (پی این آئی) معروف ٹی وی اداکارہ منیشا پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔۔۔۔ جبران ناصر ایک وکیل اور انسانی حقوق کے علمبردار بھی ہیں۔۔۔۔جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔۔۔۔۔ ویڈیو پیغام میں منیشا پاشا نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر سے واپس آ رہی تھی کہ ایک سفید ویگو گاڑی آئی جس نے ہماری گاڑی کو روکا۔۔۔۔۔

تقریبا 15 کے قریب مسلح افراد باہر نکلے جو جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ جبران ناصر 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ بھی لے چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close