خوبصورت پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں ٹی وی ڈرامے اور فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔ اداکارہ کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کر لی ہے۔۔۔۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو خبر دی ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔۔۔۔

عائشہ عمر نے کہا کہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close