سونم کپور نے ایک بار پھر فواد خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کیساتھ کام کرنے والی بالی ووڈ حسینہ سونم کپور نے فواد خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔پاکستانی معروف اداکار فواد خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں وہ بھر پور ایکشن سین میں دیکھے جاسکتے ہیں۔فواد خان نے اگرچہ اس پوسٹ کے ساتھ کوئی وضاحت نہیں لکھی کہ یہ کسی فلم کا کلپ ہے یا پھر کوئی اشتہار لیکن عوام میں مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

فواد خان کے اس پوسٹ پر بھارت کی ہر دلعزیز اداکارہ سونم کپور نے ایک مختصر سا کمنٹ لکھ کر عوام کی ساری توجّہ اپنی طرف مبذول کروالی ۔اداکارہ نے فواد خان کی پوسٹ پر لکھا کہ فواد ہمیشہ اسکرین پر جادو چلاتے ہیں، جلد ہی فواد اور صدف سے ملاقات ہوگی۔سونم کے اس کمنٹ کے بعد انسٹاگرام صارفین نے اسے دونوں کے آنے والے کسی اگلے پراجیکٹ کی طرف اشارہ قرار دیا تو کچھ نے خوبصورت 2 کے بننے کی امید ظاہر کردی۔ایک صارف نے لکھا کہ میں اپنا سب سے پسندیدہ آن اسکرین جُوڑا جلد ایک ساتھ دیکھنا چاہتی ہوں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’تم سے جلد ملونگی‘ کیا یہ فواد خان کے بالی ووڈ میں واپسی کی طرف اشارہ ہے؟ایک اور صارف نے لکھا کہ سونم اپنی طاقت کا استعمال کر کے فواد کو بالی ووڈ میں واپس لے آئیں۔واضح رہے کہ سونم کپور اور فواد خان نے 2014 میں ڈزنی کی پیشکش ’خوبصورت‘ میں کام کیا تھا اور مداح نے دونوں کی جُوڑی کو بے حد پسند بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close