عائشہ عمرکا اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کے ساتھ میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا۔عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی،

ہم فیملی کی طرح تھے، اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے مجھے بہت وقت لگا کیونکہ مجھے لگا کہ شاید وہ ٹھیک ہو جائے گا، میرے پیار سے وہ بدل جائے گا، لیکن جب ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں نے بلآخر یہ رشتہ ختم کردیا۔انہوں نے بتایا کہ میں کسی طرح اس رشتے سے نکلنے میں کامیاب تو ہوئی لیکن مجھے اس کا آج بھی صدمہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close