کس سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں؟ اداکارہ ماہرہ خان کا سوال پر دلچسپ جواب

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام ’ کا انعقاد کیا گیا جس کے میزبان معروف ادیب و دانشور انور مقصود تھے۔

 

 

دلچسپ گفتگو کے دوران انور مقصود نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آپ کون سی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں جس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے اپنے انوکھے انداز میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں۔دوران گفتگو ماہرہ نے کہا کہ درحقیقت لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، اپنے کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں، میری خواہش ہے کہ جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں ان دنوں جب آن لائن جب خبریں دیکھتی ہوں تو یہ ہی سوچتی ہوں کہ کون سی خبر سچی ہے۔اس کے علاوہ ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو متعدد افراد نے مشورہ دیا ناک کی سرجری کروا لو۔ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ لوگوں کے اس مشورے پر میں نے صاف انکار کردیا تھا اور کہا کہ اگر ناک کٹوا دی تو کیا رہ گیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close