علی ظفر نے بیوی کی شرٹ پہن کر ایوارڈ شو میں پہنچ گئے پھر گلوکار کیساتھ پھر کیا ہوا ؟ جانئے

اسلام آباد(پی این آئی ) معروف گلوکارعلی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیوی کی قمیض پہن لی۔پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انوکھا قدم اٹھایا۔ علی ظفر نےنجی ٹی وی ہم ٹی وی ایوارڈز میں اپنی بیوی کے کپڑے پہن لیے۔علی ظفر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ہم نیٹ ورک کے ایوارڈ شو میں،

میں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ خراج تحسین ان خواتین کو دیا گیا جنہوں نے ایک مشن کے لیے کام کیا اور دوسروں کی زندگی میں آسانی پیدا کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ان خواتین میں میری والدہ اور میری بیوی بھی شامل ہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے اس تقریب کے لیے اپنی بیوی کی شرٹ پہنی۔سوشل میڈیا پر اس اعتراف کے بعد علی ظفر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close