لاہور(پی این آئی ) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ پر اپنی غیراخلاقی ویڈیوز خود لیک کرنے کا الزام عائد کردیا۔
حریم شاہ کے الزامات پر نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ حریم کی ویڈیوز دیکھنے والوں کو شرم آرہی ہے لیکن حریم میک اپ کرکے میڈیا میں آرہی ہے، اس کو کوئی شرم وحیا نہیں ہے، دراصل حریم شہرت کے چکر میں اتنی پاگل ہوچکی ہے کہ وہ اپنی عزت بھی نہیں دیکھ رہی، ایک انسان شہرت کیلئے اپنی ویڈیو خود لیک کرے اور دوسروں پر الزام لگائے، اب چاہے وہ شہرت مثبت ہو یا منفی اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس لیے حریم کے لیے ویڈیو لیک کوئی بڑی بات نہیں نارمل سی بات ہے۔حریم شاہ کی قریبی دوست نے کہا کہ ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو حریم ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کررہی؟ چاہے پھر وہ یہ کیس مجھ پر عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر کرے لیکن اسے یہ کیس کرنا چاہیے، حریم کو چاہیے ایف آئی اے میں کیس کرے اور الزام ثابت کرے اگر اس نے نہیں کیا تو پھر میں حریم پر ہرجانے کا کیس کروں گی کہ اس نے مجھ پر غلط الزام لگایا ہے۔
صندل خٹک نے کہا کہ حریم نے مجھے بتایا تھا میری ویڈیو میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھی اب کہہ رہی ہے شوہر نے بنائی، جو ویڈیوز وائرل ہوئیں وہ کوئی لڑکی نہیں بناسکتی اور جہاں تک حریم نے کہا کہ اس کا موبائل ہیک ہوا تو نئی نسل کو پتا ہے کہ آئی کلاؤڈ کسی کا ہیک نہیں ہوسکتا اور لیک ویڈیو میں موجود شخص حریم کا شوہر نہیں، کیوں کہ ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی یہ اس کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ حریم ریلیشن شپ میں تھی اور حریم خود بھی اس کا اعتراف کرچکی ہے اور ویڈیو بنانے والا شخص ویڈیو میں شیشے میں نظر بھی آرہا ہے۔خیال رہے کہ چند روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں