ٹک ٹاک کا شوق، کراچی کے سکول میں فائرنگ کرنے والا طالب علم گرفتار

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اسکول میں گن اس لیے لایا تھا تاکہ اسکول کے بعد ٹک ٹاک بناسکے لیکن کلاس روم میں پستول لوڈ کررہا تھا کہ گولی چل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول سے چلنے والی گولی ایک 15 سالہ طالبہ کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جو گزشتہ روز نکال لی گئی اور زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ چار روز قبل اورنگی ٹاؤن کے نجی اسکول کی کلاس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 15 سالہ طالبہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close