جیو انٹرٹینمنٹ کا سپر ہٹ ڈرامہ “تیرے بن” مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا

کراچی (پی این آئی) جیو انٹرٹینمنٹ کا سپر ہٹ ڈرامہ تیرے بن جس میں وہاج علی اور یمنا زیدی شامل ہیںاس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ تیرے بن کو نوراں مخدوم نے لکھا ہے اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اس کی ہدایت کاری سراج الحق نے کی ہے۔
ڈرامے کی کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ڈرامہ نہ صرف پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔دنیا بھر میں شائقین کو میراب اور مرتسم کی کیمسٹری اور رومانوی سیکونس بہت پسند ہیں۔اس کے علاوہ دیکھنے والےڈرامے میں حیا کا کردار بہت پسند ہے کیونکہ وہ کہانی میں حسد کا عنصر شامل کرتی ہے۔
وہاج اور یمنا کے علاوہ اس ڈرامے میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ واقعی باصلاحیت اداکار بھی شامل ہیں۔ بشریٰ انصاری، فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی، سہیل سمیر، سبینہ فاروق، سیمی پاشا، آغا مصطفیٰ، حارث وحید اور حرا سومرو وغیرہ بھی اس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close