پاکستان میں کام سے متعلق بیان، رنبیر کپور کی وضاحت سامنے آگئی

ممبئی(پی این آئی) پاکستانی فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کے متعلق بیان پر نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے وضاحت دی ہے۔گزشتہ برس ایک پروگرام میں اداکار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو رنبیر کپور نے اس پر ہامی بھری تھی۔اداکار نے اپنی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیری مہم کے تازہ پروگرا م میں کہا ہے کہ میرے پچھلے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی متنازعہ بیان نہیں دینا چاہتا، میں اْس وقت ایک فلم فیسٹیول میں تھا

جہاں متعدد پاکستانی فلمساز موجود تھے اور وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا میں ایک اچھی کہانی والے پاکستانی اسکرپٹ میں کام کرنا چاہوں گا۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سینما کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور میں متعدد پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو جانتا ہوں جو ہندی سینما میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔اداکار نے وضاحت دی کہ ہمیں آرٹ کو عزت دینی چاہئے لیکن کوئی آرٹ ملک سے بڑا نہیں ہوتا، اگر کوئی تمہارے ملک کے ساتھ اچھے تعلقات میں نہیں ہے تو آپ کو اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close