سجل علی کا 94 لاکھ فالوونگ رکھنے والا انسٹا گرام اکاؤنٹ غائب ہو گیا، مداح پریشانی میں مبتلا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ کا 94 لاکھ فالوونگ رکھنے والا انسٹا گرام اکاؤنٹ غائب ہو گیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد قریب 10 ملین تھی لیکن اداکارہ کا اکاؤنٹ اچانک غائب ہوگیا جس سے مداح خاصی تشویش میں مبتلا ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سجل کی جانب سے 9.4 ملین والا اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا اسے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے۔بتایا گیاہے کہ یہ امکان بھی ہے کہ سجل علی کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یہ بات اہم ہے کہ سجل علی کی بین الاقوامی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ آج یعنی 24 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سجل علی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کااس طرح غائب ہو نا فلم کی لانچنگ کے لیے کوئی پروپیگنڈا ٹیکنیک بھی ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close