ایک اور پاکستانی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔ انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کی حجاب میں تصاویر سامنے آرہی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کیلئے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد کامیاب پروجیکٹ بنائے، شادی اور ایک بچے کی ماں بننے کے بعد بھی وہ شوبز سے منسلک رہیں۔انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کی حجاب میں تصاویر سامنے آرہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے کیوں آپ سب لوگ میرے کیریئر میں میرے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلامی زندگی گزانے کا فیصلہ کیا ہے، اور آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور بالی وود کے متعدد اداکاری بھی اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیبرباد کہہ چکے ہیں، ان اداکاروں میں ادکار فیروز خان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close