کراچی (پی این آئی) عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ہونے کی دعویدار دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔آج جمعرات کے روزسندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کےکیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔۔۔۔ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کو لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے ، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔۔۔وکیل لیاقت گبول نے مطالبہ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس پر کارروائی نہیں کی ، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔۔۔دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں