بھارتی اداکارہ اروشی ڈھولکیا خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

ممبئی(پی این آئی)بھارت کی نامور ٹی وی اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو بگ باس کے چھٹے سیزن کی فاتح اروشی ڈھولکیا خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اروشی ڈھولکیا کی کار کو حادثہ ہفتے کے روز ممبئی میں اس وقت پیش آیا جب اسکول کے بچوں سے بھری بس ایک بس نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو زور سے ہٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے بھارتی اداکارہ اروشی ڈھولکیا اور ان کا اسٹاف سنگین نوعیت کی چوٹیں لگنے سے محفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکارہ کو چند روز کا آرام تجویز کیا ہے جبکہ اداکارہ نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اروشی ڈھولکیا کسوٹی زندگی کی، ناگن 6 اور چندرا کنتا جیسی مشہور بھارتی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انہیں مقبولیت ’کسوٹی زندگی کی‘ میں کومولیکا کے کردار کی وجہ سے ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close