اداکارہ ریشم نے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور اداکارہ ریشم نے حکومت پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ریشم نے کہا ہے کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close