امریکی میوزک انڈسٹری کی مہنگی ترین ڈیل ہو گئی، جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دیئے

نیویارک(پی این آئی)معروف پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق 200 ملین ڈالرز میں فروخت کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے لیے ہیں۔اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے مہنگی اور بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے جوکہ 200 ملین ڈالرز یعنی 20 کروڑ ڈالرز میں طے ہوئی ہے۔

معاہدے کے باوجود جسٹن بیبر کے گانے یونیورسل میوزک کے زیر انتظام رہیں گے جبکہ اس کی ماسٹر ریکارڈنگ ہمیشہ کیلئے “یو ایم جی ” کی ملکیت رہے گی۔ جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” ان کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے”, جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹن ٹیمبرلیک اور مشہور وکا وکا سٹار شکیرا نے بھی اپنی موسیقی مذکورہ کمپنی کو بیچ دیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close