مایا علی اور بلال اشرف نے ایک دوسرے سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے ایک دوسرے سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تمام گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق مایا علی اور بلال اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی۔انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ سے جڑے ، دونوں سے جڑے رومرز کو کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ” اس حوالے سے کیا کہیں، لوگو ں کا جو دل چاہتا ہے بولتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، لوگوں کا تو کام ہے باتیں کرنا تو کرتے رہے گے۔ جس پر مایا علی نے کہا کہ” لوگوں کا کام ہے کچھ تو لوگ کہیں گے”.جس پر میزبان نے کہا کہ “کوئی بات نہیں ہےاس پر کیا بات کرنی”۔خیال رہے کہ گزشتہ برس آن سکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ جوڑی جلد ہی ڈرامہ سیریل “یونہی” میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close