آریان خان کی مسکراہٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم”پٹھان” کی خصوصی نمائش کی تقریب میں اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کی مسکراہٹ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان فلم ” پٹھان” کے ذریعے 4 سال بعد بڑی سکرین پر بھر پور ایکشن کے ساتھ 25 جنوری کو واپسی کے لیے تیار ہیں۔

فلم” پٹھان” کی ریلیز سے قبل ممبئی میں فلم کی خصوصی نمائش کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان نے اپنی پوری فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔فلم کی خصوصی نمائش میں شرکت کے لیے آئے آریان خان کے چہرے کی مسکراہٹ نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی ساری توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔سوشل میڈیا پر آریان خان کی یہ مسکراہٹ وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آریان خان جوکہ زیادہ تر میڈیا کے سامنے کافی سنجیدہ انداز میں نظر آتے ہیں، ان کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ” شاید آج اُنہیں میڈیا کے سامنے پہلی بار مسکراتے ہوئے دیکھا ہے”۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم” پٹھان” 25 جنوری کو سینما گھروں میں ر یلیز کی جائے گی ۔یاد رہے کہ جب سے فلم ” پٹھان” کا پہلا گانا ” بے شرم” ریلیز ہوا ہے، بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close