دائود ابراہیم پاکستان کے کونسے شہر میں مقیم ہیں؟ بھارتی میڈیا میں دوسری شادی کے چرچے

ممبئی (پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کراچی میں مقیم ہیں اور انہوں نے چند ماہ پہلے ہی دوسری شادی بھی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں ان کے خاندان کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک پٹھان خاتون سے شادی کی تھی اور انہوں نے اپنی رہائش بھی تبدیل کی ہے، وہ اب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں۔علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم نے اپنی پہلی بیوی مہ جبیں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ ظاہر ایسا کرتے ہیں کہ انہوں نے پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے. ان کی پہلی بیوی انڈیا میں موجود رشتے داروں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close