غیر مناسب لباس پہننے کی وجہ سے شہرت پانیوالی متنازعہ ماڈل عرفی جاوید بڑی مشکل میں گرفتار

ممبئی (پی این آئی)متنازع بھارتی سلیبریٹی عرفی جاوید کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کےلیے طلب کرلیا۔ خاتون سیاستدان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عرفی جاوید ممبئی کی سڑکوں پر غیرمناسب لباس پہن کر اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما نے سلیبریٹی کیخلاف لباس سے متعلق پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔

چترا کشور واگ نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو کوئی اس طرح پریشان کن انداز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ اگر عرفی اسی طرح سے رہنا چاہتی ہیں تو وہ چار دیواری کے اندر رہ کر یہ کام کریں۔چترا کشور واگ کی درخواست میں یہ بھی تحریر تھا کہ عرفی کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں بگاڑ اور اشتعال کا سبب بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں