اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کرنے کی اصل وجہ بتا دی

کراچی (پی این آئی) اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب آپ کو لگے کہ مناسب شخص مل گیا تو شادی کرلینی چاہیے۔

 

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں حاضرین میں سے ایک شخص کے جلدی شادی کرلینے بارے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی آپ کو محسوس ہو کہ یہی وہ شخص ہے جس کی آپ کو تلاش تھی تو وقت ضائع کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close