جنرل باجوہ اور آصف علی زرداری کی ڈیل سے متعلق عمران خان کے بیان پر شدید ردِعمل آگیا

کراچی(پی این آئی)صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کےجنرل ( ر) قمر جاوید باجوہ اور آصف زرداری کی ڈیل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔

 

 

 

عمران احسان فراموش ہیں قمر جاویدباجوہ نے انہیں 2018 کا الیکشن جتوا کردیا، باجوہ کا قصور یہ ہے کہ وہ غیر سیاسی ہوگئے، اداروں کا ملکی سیاست میں کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اسمبلیوں کو 5سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ حکومت میں نہیں۔عمران خان کا اعتراض یہ ہے کہ جنرل(ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد کوناکام کیوں نہیں بنایا؟ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر پنجاب نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا اس میں کچھ غلط نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا، شوکت ترین نے کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا کہا، سندھ ڈوبا ہوا ہے پی ٹی آئی بین الاقوامی ڈونر کو فنڈز دینے سے منع کر رہی ہے۔

close