مجھ سے دعا کروائیں اور کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں، رابی پیرزادہ کا فالوورز کے نام پیغام

لاہور (پی این آئی) اداکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اہم پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے فالوورز کو خود سے دعائیں کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ میں آج سوچ رہی تھی کہ اللّٰہ میری تقریباً ہر دعا سنتا ہے، اللّٰہ سے دل سے جو مانگو وہ دیتا ہے، اگر آپ کی کوئی خاص دعا ہے تو مجھے بتائیں، سنا ہے کبھی دوسروں کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہے۔ رابی پیرزادہ کا لکھنا ہے کہ میں آپ کے لیے دعا کروں گی، اگر قبول ہو گئی تو بدلے میں آپ کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔

یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ اپنے پاس خصوصی طاقتیں ہونے کا دعویٰ بھی کر چکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close