اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(پی این آئی) افواہیں گردش میں ہیں کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی طلاق کی وجوہات میں پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا نام لیا جا رہا تھا اور یہ افواہ بھی اڑ رہی ہے کہ شعیب ملک اور عائشہ عمر شادی کرنے والے ہیں۔

 

 

 

اب اس حوالے سے عائشہ عمر کا مو¿قف بھی سامنے آ گیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ”میں اور شعیب ملک بہت اچھے دوست ہیں اور ہماری شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شعیب شادی شدہ ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہے۔ میں ان دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ میں اور شعیب اچھے دوست ہیں اور دوست ہی رہیں گے۔ اس طرح کا تعلق بھی دنیا میں پایا جاتا ہے۔“واضح رہے کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک نے 2021ءمیں ایک فوٹوشوٹ کرایا تھا۔ اس فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شعیب اور ثانیہ کے تعلق میں تلخی آنے کی خبریں گردش کرنے لگیں اور بتایا گیا کہ ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کا یہ فوٹوشوٹ پسند نہیں آیا۔ اس فوٹوشوٹ کے بعد ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے عائشہ عمر کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انہوں نے فوٹوشوٹ کے دوران میری بہت مدد کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close