ثانیہ مرزا کو بہت چاہتا تھا، پسندیدہ ترین بھارتی اداکار کا اعتراف، ثانیہ مرزا کی والدہ سے ڈانٹ پڑنے کا دلچسپ واقعہ بھی سنا دیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بہت چاہتے تھے۔ورون کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ ایک پروڈکشن کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پروڈکشن کمپنی ایک اشتہار بنا رہی تھی جس میں ثانیہ مرزا شامل تھیں، اشتہار کے لیے 300 جوتوں کی ضرورت تھی، جو لنکنگ روڈ سے کرائے پر لیے۔

 

 

 

اداکار نے کہا کہ اس وقت مجھے ثانیہ مرزا بہت پسند تھیں، انہوں نے مجھ سے ایک سیب کی فرمائش کی تھی، جب سیب دینے لگا تو ہاتھ کپکپا رہے تھے، ثانیہ مرزا کی والدہ سمجھیں میں ثانیہ کو چھیڑ رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثانیہ کی والدہ نے ڈانٹ کر پوچھا کس نے منگوایا ہے یہ سیب؟ تاہم پھر بھی ثانیہ مرزا نے خوشی خوشی سیب لیا اور مجھے سیب اور جوتے لانے پر 5 ہزار روپے دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close