کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے فلم “جوائے لینڈ’’ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا فلم دیکھی نہیں اور پابندی کیلئے آگئے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں فلم “جوائے لینڈ’’ کی ریلیز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ فلم کی ریلیز آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے۔مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ آپ نے فلم دیکھی ہے ؟ درخواست گزار نے کہا کہ فلم کا مواد اس قابل نہیں کہ اسے کھلی عدالت میں ڈسکس کیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کسی ٹرانسجینڈر کو او طرح مرد سے محبت اور شادی کی اجازت اسلام نہیں دیتا۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کیلئے آگئے ہیں ، مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑا سا تیاری کے وقت دے دیں ، میں فلم کا اسکرپٹ پڑھ لوں اور پیش بھی کر دوں گا۔عدالت نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں