بالی ووڈ کے اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتیا شیٹی کی معروف بھارتی کرکٹر کیساتھ شادی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی معروف بالی ووڈسابق سٹار اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے معروف بلے باز کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز ‘دھراوی بینک کی لانچ میں شریک ہوئے ۔ صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ کی بیٹی اور معروف بلے باز کے ایل راہول دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ جس پر سنیل شیٹی نے کہا کہ جلدہی دونوں کی شادی ہو ئے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close