جمائما کی طرف سے خوشی کا اظہار، مبارکباد پیش کر دی

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکیڈمی ایوارڈز کے لیے منتخب کردہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے سے متعلق ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ جمائما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستانی ہدایتکار صائم صادق کو ٹیگ کرکے ان کی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close