حریم شاہ نے شیخ رشید سے معاملات طے پا جانے کا دعویٰ کر دیا

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں، معاملات طے پاچکے ہیں۔ آج منگل کی صبح سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ن لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں، پی ٹی آئی کی سپورٹر ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔ حریم شاہ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں،

ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close