معروف ترین گلوکارہ شکیرا کو 8سال قید کی سزا ہونے کا امکان، وجہ کیا بنی؟

میڈرڈ (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کو سپین میں 8سال قید کی سزا دینے کی سفارش کر دی گئی۔ گلوکارہ کے خلاف ہسپانوی عدالت میں ایک مقدمہ زیرسماعت ہے۔ ان پر 2012ءپر 2014ءکے دوران ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں سفارش کی گئی ہے کہ شکیرا کو ٹیکس چوری ثابت ہونے پر 8سال تک قید کی سزا دی جائے۔

 

اس کے علاوہ پراسکیوٹرز کی طرف سے شکیرا کو 2کروڑ 45لاکھ ڈالر جرمانہ کرنے کی استدعا بھی کی جا سکتی ہے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق شکیرا کو مجموعی طور پر 6مقدمات کا سامنا ہے۔ پراسکیوٹرز کی طرف سے شکیرا کو یک مشت ادائیگی کی پیشکش کی گئی تھی، جسے شکیرا نے ٹھکرا دیا تھا۔ شکیرا کی طرف سے ٹیکس چوری کے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ میں نے کوئی ٹیکس چوری نہیں کی۔ مجھ پر آمدنی کے لحاظ سے جتنے ٹیکسز لاگو تھے، میں نے جرمانے سمیت ادا کیے ہیں۔واضح رہے کہ45سالہ شکیرا کے خلاف یہ مقدمہ بارسیلونا کی ایک عدالت میں زیرسماعت ہے۔

close