سلمان خان کی شادی کی پیشکش قبول کر لوں گی، اداکارہ میرا نے جوان، خوبصورت اور پاکیزہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) خبروں اور تنازعات میں رہنے کی شوقین فلمی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ عید کے موقع پر مختلف ٹی وی انٹرویوز میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ ٹی وی اور فلم کے معروف پاکستانی اداکار ریمبو سے ضرور شادی کرتیں۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے جواب میں میرا نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔ میرا نے کہا کہ شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

اپنی عمر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ گوگل اور وکی پیڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط معلومات دی گئی ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ میرا نے اس موقع پر اپنی عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں۔ میرا کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ پاکیزہ بھی ہیں۔

ممبئی فلم نگری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ سلمان خان دنیا کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں اور اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو وہ انہیں منع نہیں کر سکیں گی وہ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close