کراچی (پی این آئی)کسی زمانے میں خوبصورت دکھنے کے لئے ٹی وی پر آنے والے شخصیات میک اپ کا سہارا لیتی تھیں لیکن اب زمانہ بدل چکا ہے۔ اب مشہور شخصیات تو کیا بلکہ عام لوگ بھی رنگت صاف کرنے کے لئے وائٹننگ انجیکشنز اور مختلف ڈرپس لگواتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں مشہور ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ ڈرپس لگواتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پہلے اپنی جلد کی جانب سے لاپرواہ تھی ندا یاسر کافی سالوں سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور شروعات میں ان کا رنگ کھلتا ہوا گندمی تھا جو اب گوری رنگت میں تبدیل ہوچکا ہے۔
اپنی رنگت میں آئے اس واضح فرق کے حوالے سے ندا خود بھی کہہ چکی ہیں کہ پہلے وہ اپنی جلد اور ظاہری شخصیت کے حوالے سے لاپرواہ تھیں مگر اب بڑھتی عمر کے ساتھ انھوں نے اپنا خیال رکھنا شروع کردیا ہے۔ ندا یاسر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ glutathione انجیکشنز لگواتی ہیں جس سے ناصرف ان کا رنگ گورا ہوتا ہے بلکہ جلد بھی بہتر ہوتی ہے۔ لوگوں کو روٹی کی فکر ہے اور یہ رنگ گورا کررہی ہیں ندا اور یاسر نواز کے ڈرپس لگواتے ہوئے تصاویر بنوانے پر عوام انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ان کے مطابق دنیا بھر میں “گورے رنگ“ کو ترجیح دینے کی مذمت کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ مشہور زمانہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں بھی اپنا نام بدل چکی ہیں ایسے میں ہماری مشہور شخصیات کو ہر گز زیب نہیں دیتا کہ وہ کھلے عام ایسی تصاویر پوسٹ کریں جس سے لوگوں کے دل میں اپنی رنگت بدلنے کا خیال جڑ پکڑے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں غریب عوام روٹی کی فکر میں ہے اور یہ رنگ گورا کروا رہی ہیں کیا ندا واقعی رنگ گورا کرنے کی ڈرپس لگوا رہی ہیں؟ جب ہم نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ کے لنک پر کلک کیا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ ندا یاسر اور یاسر نواز وٹامن سی کا انجیکشن لگوا رہے ہیں جو جسمانی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔
اگرچہ اس کا ایک فائدہ جلد کی حفاظت اور قدرتی رنگت کو جلا بخشنا اور نکھارنا بھی ہے البتہ اسے کسی بھی طرح صرف رنگ گورا کرنے کا انجیکشن قرار نہیں دیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں