بالآخر سالوں کی تاخیر کے بعد دو پاکستانی فلمیں ریلیز کر دی گئیں، فلم بینوں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)پاکستانی دو فلموں کو 6 سال کی تاخیر کے بعد بالآخر”چوہدری” اور “رہبرا” کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہے۔تفصیلات کے مطابق کم از کم 6 سال کے بعداداکار احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانٹک کامیڈی فلم “رہبرا “اور انکاؤنٹرسپیشلسٹ کہلانے والے سندھ کے آفسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم “چوہدری” کو بھی ریلیز کر دیاگیا ۔ دونوں فلموں کو 2016 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد 2017 میں کام شروع کیاگیا

۔دونوں فلموں کو 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے موخر کردیا گیا ۔گزشتہ 6 سال سے متعدد وجوہات کی وجہ سے دونوں فلموں کی شوٹنگ اور نمائش ملتوی ہونے کے بعد جون کے اختتام پر سینما گھروں میں پیش کیا گیا اور صارفین کی جانب سے دونوں فلموں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ادکارہ عائشہ عمر اور احسن خان کی فلم “رہبرا”کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جب کہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینیئر اداکار شامل ہیں۔فلم “چوہدری” میں سندھ پولیس میں 30 سال تک خدمات سر انجام دینے والے چوہدری اسلم کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

پروفیشنل کیریئر میں متعدد مشکلات، کیسز اور تنازعات کا سامنا کرنے والے افسر چوہدری اسلم کو 9 جنوری 2014 میں ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی شہادت کے دو سال بعد ہی ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔متعدد مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہنے والی فلم ’چوہدری‘ کو رواں برس مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اسے بھی جون میں ریلیز کیا گیا۔’چوہدری دی مارٹر‘ (شہید) کی ہدایات عظیم سجاد نے دی ہیں، اس کی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے جب کہ اسے نیہا لاج نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں شمعون عباسی، ارباز خان،عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد، اصفر مانی اور ثنا فخر نے کام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close