اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی شوبز سٹار منال خان کی مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے والی سٹوری اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔منال خان کی سٹوری کسی کپڑوں کے برینڈ کی مشہوری یا ڈرامے کی خبر نہیں ہے بلکہ پھلوں سے سجے ایک میز کی ہے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین انھیں خوب ٹرول کر رہے ہیں۔دراصل منال خان نے اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائیلی جینر کی انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے والی سٹوری سے چرایا ہے۔
Please @KylieJenner Minal Khan ki stories chori karna band kro🤡 #JusticeforMinalKhan pic.twitter.com/aMon6QuJGI
— Hamza Akhtar (@ThugsofPakistan) June 21, 2022
کائیلی جینر نے پیر کے روز انسٹاگرام پر پھلوں سے بھرے میز کی سٹوری شیئر کی تھی جسے چند ہی گھنٹوں بعد منال خان نے اپنے اکاؤنٹ پر لگا دیا۔منال خان کی اس حرکت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔سارہ نامی ایک صارف نے دونوں سٹوریز کو ٹویٹ کر کے کہا کہ ’یار یہ کیا ہو رہا ہے؟‘اس کے جواب میں جلیبی بیبی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’کوئی منال کو بتائے کہ اس سے پہلے کائیلی کو فالو کرتے ہیں لوگ۔‘نینا کہتی ہیں کہ ’اسے ایسا کیوں لگا کہ کائیلی جینر کو لوگ فالو نہیں کرتے۔‘حمزہ نامی ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز کائیلی جینر، منال خان کی سٹوریز چوری کرنا چھوڑ دو۔‘ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کچھ نہیں، بس کارڈیشینز کا جنون ہے۔‘عمائمہ مہتاب نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو۔‘واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر بننے والے مذاق کے باوجود اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام سے اس سٹوری کو ابھی تک نہیں ہٹایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں