مس ورلڈ بننے سے قبل ایشوریا رائے ایک فوٹو شوٹ کا کتنا معاوضہ لیتی تھیں؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پی این آئی)بھارت کی نامور اداکار ایشوریا رائے بچن کا شمار کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مس ورلڈ بننے سے قبل وہ ایک فوٹوشوٹ کا کتنا معاوضہ لیتی تھیں؟ ان کا ایک 30 سال پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر شیئر ایشوریا رائے کا یہ کنٹریکٹ ایک عام کنٹریکٹ نہیں۔

 

اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا جبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔ یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا کی عمر 18 سال ہے، جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close