اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنے پر کامران خان موجودہ حکومت پر پھٹ پڑے

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم ہونے کو ظلم قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ سمندر پار پاکستانی جوابی کارروائی کریں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی پاکستان میں ن لیگ اور پی پی پی نے ظلم کیا، بیرون ملک عزیز ترین پاکستانیوں کا ووٹنگ کا حق چھین لیا ہے۔

 

یہ پاکستانی اپنے خون پسینےکی کمائی سے سالانہ 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں تو ہمارا خزانہ چلتا ہے اور اسی وجہ سے ہم آج تک کنگال نہیں ہوئے۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی جوابی کارروائی کریں اور ضرور کریں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کرنے کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل کی شق وار منظوری لی گئی، اور بل کی منظوری کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئیں۔

close