دانیہ کو شادی کیلئے نہیں بلکہ کیوں لایا تھا؟ عامر لیاقت نے حیران کن بات کہہ دی

کراچی(پی این آئی) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ویڈیو پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیہ کو شادی کیلئے نہیں لایا تھا،کسی مقصد کیلئے لایا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج مجھے کہا جاتا ہے کہ میں بڈھا ہوں ، ٹھرکی ہوں۔میں اس معاشرے سے تنگ آچکا ہوں۔میں نے دانیہ کو ہرطرح کے جوتے کپڑے دلوائے۔ دانیہ کی والدہ کے علاج کے لئے 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجتا تھا۔

 

ممبر قومی اسمبلی نے مزید انکشاف کیا کہ ایک روز دانیہ نے مجھے کہا کہ میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کیلئے بہاولپور جانا چاہتی ہوں، میری ماں کو نہیں بتانا۔ پھر دانیہ کہنے لگی کہ جب کسی لڑکی کی زندگی میں اس کا شوہر آجاتا ہے تو پھر ماں سے تھوڑی پوچھتے ہیں۔ میں نے دانیہ کی خواہش پر اسے بہاولپور بھیج دیااور ایک لڑکے کو ساتھ بھیجا کہ اس کا خیال رکھنا، یہ عامر لیاقت کی بیوی ہے، خداناخواستہ کوئی مسئلہ نہ ہوجائے۔ عامر لیا قت نے کہا میں پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ خان صاحب سے پوچھیے گا کہ میں نے ان کی عدت کی شادی کو کیسے محفوظ کیسے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کو 4 ماہ ہی گزرے تھے او ر دانیہ مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں اسے 6،6 ماہ تک قید میں رکھتا تھا۔

 

دانیہ کے گھر آتے ہی اس کی بہن لائبہ بھی آگئی اور 5 دن تک ہمارے ہاں رہائش پذیر رہی۔ دانیہ 5 دن تک اپنی بہن کو گھماتی رہی پھر ان کے بہنوئی بھی آگئے تھے۔خیر کوئی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے لیکن کیا میاں بیوی کو خلوت نہیں چاہیے؟عامر لیاقت نے کہا میں لاوارث نہیں ہوں۔ میں نے دانیہ کو اپنی فیملی سے ملوانا تھا۔میرے چاچا ، ماموں ، کزنز ہیں۔میں ایک کمرے میں رہتا ہوں۔میرا گھر تو اوپر تعمیر ہورہا ہے۔دانیہ مجھے کہتی تھی کہ میں کھانا خود کیوں بناؤں ؟ میں نے 8 دن تک اس کیلئے کھانا اپنے ہاتھ سے بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close