لوٹوں کا بندوبست کرنے جارہا ہوں، عمران خان کا دبنگ اعلان، سیاسی حلقوں میں خوف طاری

گوجرانوالہ(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 21سال کرکٹ کھیلالیکن میں نے کبھی کرکٹ سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے مجھے تواندازہ نہیں تھاکہ گوجرانوالہ میں اتنے زیادہ لوگ ہیں ،اس شاندار استقبال پرمیں آپ کاشکریہ اداکرتاہوں ،گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ماشاء اللہ میراگوجرانوالہ اسلام آبادمارچ کے لیے تیارہے۔

 

گوجرانوالہ یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہاہے ،سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوایک طرف کھڑے ہوگئے ہیں اورمیں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں کہ قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے،یہ بڑے بڑے مافیاز لوگوں کا خون چوستے ہیں،ہم ایک قوم بن کر ان کا مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ،گوجرانوالہ مجھے ہاتھ کھڑے کرکے بتائو کہ جب میں اسلام آبادکی کال دوں گاتوآپ سب لوگ تیارہو،میں آپ کواسلام آبادحقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلارہاہوں،گوجرانوالہ کے عوام اسلام آباد کی کال کیلئے تیار رہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ امریکی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،پہلے یہ بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت ،پہلے سازش ہوتی ہے اور اس کے بعد مداخلت،عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں۔

 

یہ کسی نے نہیں سوچا تھا اس وزیراعظم کو نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی،یہ زندہ اور آزاد قوم ہے،ہم نے اسلام آباد جا کر امریکی سازش کو ناکام کرنا ہے،ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، لٹیرے اور منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،مجھے پتہ ہی نہیں تھا گوجرانوالہ میں اتنے زیادہ لوگ ہیں،جب ہماری حکومت ہٹائی گئی تو ملک کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا،دولت میں اضافہ برآمدات بڑھنے سے ہوتا ہے،ایوب خان دور کے بعد ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملکی صنعت میں اضافہ ہوا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بیرون ملک پاکستانیوں نے ملک میں 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،ہم نے پیٹرول کم کیا اور فضل الرحمان کو بھی کم کیا، ہم نے اپنے لوگوں پر بوجھ کم کیا، کپتان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب دنیا میں ریکارڈ مہنگائی تھی ہم نے کوشش کی کہ عوام پر کم بوجھ ڈالیں،ہم نے عوام سے پیسہ اکٹھا کر کے عوام پر ہی خرچ کیا،ہم نے کسانوں کی مدد کی، شوگر مافیا سے پوری قیمت لی۔

 

میں ان لوٹوں کا بندوبست کرنے جا رہا ہوں،سپریم کورٹ کا شکریہ، قوم اور ملک سے غداری کرنے والوں کو فارغ اور ذلیل کیا،مجھ سے پوچھا گیا کہ اپ کی حکومت گرانے میں کون کون شامل تھا،میں نے پوچھا، کوئی رہ گیا ہے،اللہ کا شکر ادا کیا کہ قوم کو جگا دیا،وزارت عظمیٰ تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے، وزارت عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں،جب ہم قوم بن جائیں گے تو قرضے واپس کرنا مشکل نہیں ہو گا،ہم پاکستان کو انشا اللہ دوبارہ کھڑا کریں گے،کپتان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے الیکشن میں میں آپ کی پرفارمنس دیکھ کرٹکٹ دوں گا۔

close