اداکارہ امر خان نے بلاول کا رشتہ ٹھُکرا دیا لیکن کس بڑی سیاسی شخصیت کے بیٹے کی تعریف کر دی؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریحہ جبین کی بیٹی اداکارہ امر خان نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کے ہمراہ شریک ہوئیں۔دونوں مہمانوں نے پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں پوچھے جانے والے سوالات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔دوران گفتگو اداکارہ سے عمران خان کے دورِ حکومت کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگلے 5 سال بھی ضرور ملنے چاہئیں۔

اس کے علاوہ امر خان سے پوچھا گیا کہ ‘اگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ آئے گا تو کیا آپ سوچیں گی؟’ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں میں اس بارے میں نہیں سوچوں گی۔دورانِ شو امر خان نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر شریف فیملی کے سب سے سریلے گلوکار ہیں اور ناصرف اچھے گلوکار بلکہ ایک خوبرو انسان بھی ہیں۔شو کے میزبان نے سوال کیا کہ ‘کیا مریم نواز کو اب شوبز میں قسمت آزمانی چاہیے؟’ امر خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ان کا ڈریسنگ سینس لاجواب ہے’۔لاہور میں پیدا ہونے والی اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ لاہور کی صاف ستھری سڑکیں دیکھ کر کراچی کے کچرے پر خاصہ افسوس ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close