عامر لیاقت نے دانیا شاہ کو منہ دکھائی پر کیا تحفہ دیا؟ نئی نویلی دلہن نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور ان کی شادی سے متعلق مختلف انکشافات سامنے آئے ہیں۔عامر لیاقت نے چند روز قبل تیسری شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی تھی اب بتایا جا رہا ہے کہ ان کی نئی اہلیہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں سے ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ سے منہ دکھائی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی گفٹ کی۔دوسری جانب نجی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ کے والد ملک مختیار ڈانور اور نانا ملک نظر ڈانور نے مختلف انکشافات کیے اور شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے جوڑے کو دعا بھی دی۔دوران انٹرویو دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور نے بتایا کہ عامر لیاقت دانیہ کو نکاح کرکے لے کر گئے ہیں۔نکاح میں عامر لیاقت کی جانب سے شرکت کرنے والے افراد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نانا نے انکشاف کیا کہ دانیہ سے نکاح میں عامر لیاقت کی طرف سے ان کے ڈائیور نے ہی شرکت کی تھی اور وہ نکاح لودھراں میں کرکے گئے تھے۔دانیہ کے نانا کا کہنا تھا کہ ولیمہ کراچی میں ہوگا لیکن میں شرکت نہیں کروں گا تاہم بچے شرکت کے لیے کراچی جائیں گے لیکن ولیمے کی تاریخ کا معلوم نہیں ہے۔

دانیہ کے سید کہے جانے سے متعلق ان کے نانا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی (دانیہ کی والدہ)کی شادی ملک مختار کے فیصلہ لینے کے بعد پیر شہزاد سے کی، دانیہ دراصل ملک مختار کی بیٹی ہے لیکن اس کی پرورش پیر شہزاد نے کی جس کے پیش نظر وہ پیر شہزاد کی بیٹی ہے۔نانا نے اعتراف کیا کہ دانیہ کے نکاح نامے پر والد کا نام ملک مختار درج ہے۔ڈانور کے رہائشیوں نے بتایا کہ دانیہ سے عامر لیاقت کی شادی 5 جنوری کو ہوئی اور وہ سادگی سے دانیہ کو رخصت کرواکر لے گئے جس سے اہل علاقہ بے حد خوش ہیں۔عامر لیاقت اور دانیہ کا نکاح ڈانور سے تعلق رکھنے والے مولوی محمد قاسم نے پڑھایا۔محمد قاسم کا بتانا ہے کہ عامر لیاقت کا نکاح 5 جنوری کو عشاء کے بعد پڑھایا جس کے بعد وہ یہاں سے چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close