حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی توکس کا ساتھ دیں گے؟ ترین گروپ کے اہم رکن نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی)حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر ترین گروپ کے اہم رکن نے بتادیا کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت کیساتھ کھڑا ہے، حکومت جب بلائیگی اپنا موقف بیان کریں گے، ہم دوست ہیں، کوئی تجویز آئے گی تو بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت اور اپوزیشن جب ہم سے بات کریں گے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

ترین گروپ کی حکومت کی حمایت سے متعلق سوال پر اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا آپ ایسا سوچنا چاہیں تو سوچ لیں,عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں تو اس کا وہ خود جواب دیں گے، حکومت کو وعدے یاد دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر الزامات لگائے گئے، انہیں صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیے۔

close