عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد طوبیٰ انور کا پہلا ٹویٹ سامنے آگیا، کونسی آیت شئیر کر دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور کا پہلا ٹویٹ آگیا۔طوبیٰ انور نے قرآن پاک کی سورۃ نور کی 23 ویں آیت ٹویٹ کی ہے۔ ترجمہ”جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے ۔

“خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے دو روز قبل عامر لیاقت سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی ایم این اے نے اپنی تیسری شادی ظاہر کی تھی۔ عامر لیاقت نے رواں سال 5 جنوری کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close