شادی کے وقت لڑکی میں کیا کچھ دیکھتا ہوں؟ ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز تیسری شادی کا اعلان کردیا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لیکن وہ اہلیہ کا انتخاب کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں اور مزید کتنی شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ 24سال کی ہیں ، اب آئے گی تو 20یا 21سالہ آئے گی ، 2 شادیاں کی ہیں اور 2مزید کرنی ہیں لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ کب تک تیسری شادی کریں گے۔

البتہ یہ ضرور کہا کہ مزید کم از کم ایک اور کریں گی ۔ تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جیسے کپتان، ویسے اس کا کھلاڑی ، تین شادیاں کرنی ہیں۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ دلہن کا انتخاب کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں؟ ایک تو مسکراتے ہوئے طنزاً جواب دیا کہ عمر دیکھتا ہوں تاکہ اور گالیاں پڑیں۔ ازدواجی زندگی نے بکھیر تو نہیں دیا؟اس کے جواب میں عامر لیاقت نے بتایا کہ اور ٹائیٹ کردیا ہے، مرد اپنی زندگی سے تو کبھی خوش ہوتا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close